کورونا وائرس کی وجہ سے انسانی زندگی شدید خطرات سے دوچار ہے، ریحان ہاشمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shaffaf Welfare Trust delegation calls on Rehan Hashmi

کراچی :چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ موجودہ کورونا وائرس کی وباء سے انسانی زندگی شدید خطرات سے دوچار ہے، بلدیہ وسطی عوام کی جان کے تحفظ کے لئے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شفاف ویلفیئر ٹرسٹ کے وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد کی نمائندگی شجاعت برنی کررہے تھے۔

ریحان ہاشمی نے شفاف ویلفیئر ٹرسٹ کی کورونا وائرس کے خلاف کئے جانے والے اقدامات کو سراہاتے ہوئے کہا کہ شفاف ویلفیئر کی جانب سے عوام کو کورونا کے حوالے سے مختلف قسم کی آگاہی جس میں کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر،سماجی فاصلہ و دیگر معاملات پر اپنے ذرائع سے اقدامات کرنا قابل تقلید عمل ہے ۔

انہوں نے شفاف ویلفیئر ٹرسٹ کی کورونا کے خلاف کی جانے والی خدمات پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر شفاف ویلفیئر کی جانب سے شجاعت برنی نے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کو کورونا وائرس سے لڑنے والے فیلڈ اسٹاف کے لئے سینی ٹائزر اور ماسک بھی فراہم کئے۔

ریحان ہاشمی نے سینی ٹائزر اور ماسک فراہم کرنے پر شفاف ویلفیئر ٹرسٹ کا شکریہ ادا کیا۔ قبل ازیں وفد کے نمائندوں نے ریحان ہاشمی کو شفاف ویلفیئرٹرسٹ کے وفدنے ٹرسٹ کے اغراض و مقاصد اور کورونا کے خلاف خدمات سے چیئرمین بلدیہ وسطی آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں :کنور نوید جمیل کی داخلہ ٹیسٹ کی نگرانی پیپلز میڈیکل کالج کو دینے کی مذمت

اس موقع پر ٹرسٹ کے روحِ رواں شجاعت برنی نے بلدیہ وسطی کی جانب سے عوام کو بلدیاتی و شہری سہولیات کی فراہمی پر ریحان ہاشمی کی کاوشوں کو سراہا اور حکومت سندھ سے اپیل کی کہ وہ بلدیہ کراچی وسطی کو اسکی ضرورت کے مطابق فنڈز فراہم کرے تاکہ عوام کو بہتر سے بہتر بلدیاتی سہولیات میسر آسکیں۔

Related Posts