راولپنڈی:ایم ایم نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک نے ایس ایچ او حجرہ شاہ مقیم انجم ضیاء کو صبا نامی خاتون سے زیادتی اور تشدد انکوائری رپورٹ میں ثابت ہونے پر نوکری سے برطرف کردیا ہے۔
ڈی پی او اوکاڑہ کا کہنا تھا کہ محکمہ میں کالی بھیڑیں اور محکمہ پولیس کی طاقت کا غلط استعمال کر کے غلط کرتوتوں سے پنجاب پولیس کو بد نام کرنے والوں کے لیے محکمہ میں کوئی جگہ نہیں۔
اوکاڑہ پولیس کے ایس ایچ او جو حجرے شاہ مقیم تھانہ میں تعینات تھا، ایس ایچ او انجم ضیاء صبا نامی خاتون کو رات بھر تھانے میں اپنی رہائش گاہ پر شراب پلا کر برہنہ کر کے رسے سے الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔
خاتون کے منہ پر زبردستی شراب چھڑکتا رہا،لڑکی کے بازوؤں پر دانتوں سے کاٹتا رہا، لڑکی کا سر تین جگہ سے زخمی کرنے کے بعد کہنے لگا،مجھ سے شادی کرنے سے کیوں انکار کیا؟۔
شادی سے انکار کرنے پر تھانے میں ساری رات مار پیٹ کرتا رہا،ایم ایم نیوز پر خبر شائع ہونے کے بعد ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک کے پاس پہنچی تو ڈی پی او اوکاڑہ نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے ایک ایماندارانکوائری کمیٹی تشکیل دی۔کمیٹی نے دو دن میں انکوائری مکمل کر کے ڈی پی او اوکاڑہ ملک عمر سعید کو دے دی۔
رپورٹ میں اور میڈیکل میں متاثرہ خاتون کے ساتھ زیادتی اور مارپیٹ ہونا ثابت ہوگیا،جس پر فوری کارروائی کی گئی اور ملزم کو فوری طور پر نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے اور ملزم کے خلاف تشدد اور زیادتی کا مقدمہ بھی جلد درج کیا جائے گا۔