آر ڈی اے کی کارروائی، غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیم کے دو سائٹ دفاتر مسمار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آر ڈی اے کی کارروائی، غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیم کے دو سائٹ دفاتر مسمار
آر ڈی اے کی کارروائی، غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیم کے دو سائٹ دفاتر مسمار

راولپنڈی:راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) میٹرو پولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ (ایم پی اینڈ ٹی ای) ڈائریکٹوریٹ نے غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیم مارگلہ ہلز انکلیو موضع موہرا شاہ ولی جی ٹی روڈ ٹیکسلا کے دو سائٹ دفاتر، باؤنڈری والز کو مسمار کردیا ہے اور وال چاکنگ اور بورڈز کوگرا دیا ہے۔

ڈائریکٹر ایم پی اینڈ ٹی ای آر ڈی اے نے کہا کہ مذکورہ غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیم کے اشتہارات غیر قانونی / غیر مجاز ہیں، ایم پی اینڈ ٹی ای ڈائریکٹوریٹ آر ڈی اے کا عملہ بشمول سمیع اللہ نیازی ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ، سپرنٹنڈنٹ اسکیم، سکیم انسپکٹر اور دیگر نے متعلقہ تھانے کی پولیس کی مدد سے مذکورہ کارروائی کی۔

اس پراپرٹی کا مالک غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیم کے بکنگ دفاتر کو نجی ہاؤسنگ اسکیموں اور لینڈ سب ڈویژن رولز 2010 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چلا رہا تھا۔

آر ڈی اے ترجمان نے کہا کہ چیئرمین آر ڈی اے طارق محمود مرتضیٰ اور ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے عمارہ خان نے ایم پی اینڈ ٹی ای ڈائریکٹوریٹ کو ہدایت کی ہے کہ غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں، بکنگ اور سائٹ دفاتر کے خلاف بغیر کسی خوف وخطر کے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی جاری رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ آر ڈی اے عوام النا س کو مشورہ دیتا ہے کہ وہ اپنے مفاد میں کسی بھی غیر قانونی / غیر مجاز ہاؤسنگ اسکیم میں سرمایہ کاری نہ کریں جس کی حیثیت آر ڈی اے نے غیر قانونی قرار دی ہے۔ بصورت دیگر وہ خود نقصانات کے ذمہ دار ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آر ڈی اے نے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) اور پی ٹی سی ایل سے بھی درخواست کی ہے کہ غیر قانونی رہائشی اسکیموں کو سروسزنہ دیں۔

Related Posts