کراچی:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس مزید88.77پوائنٹس کے اضافے سے34978.18پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاجب کہ 58.79فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہو۔
اضافے کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت23ارب29کروڑ72لاکھ روپے بڑھ گئی جب کہ کاروباری حجم گزشتہ بھی پیر کی نسبت 21.58فیصد زائد رہا۔
گزشتہ روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے حصص خریداری میں مسلسل چوتھے روز بھرپور دلچسپی نظر آئی جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس35ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے35177پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
بعد ازاں 35ہزارکی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 88.77پوائنٹس کے اضافے سے34978.18پوائنٹس پر بند ہوا۔
اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس36.11پوائنٹس کے اضافے سے 15157.86پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس88.19 پوائنٹس کے اضافے سے25047.63پوائنٹس ہوگیا۔
گذشتہ روز381کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جن میں سے224کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ131میں کمی اور26میں استحکام رہا۔
تیزی کے سبب سرمائے کا مجموعی حجم66کھرب8ارب85کروڑ72لاکھ روپے سے بڑھ کر66کھرب32ارب6کروڑ44لاکھ روپے ہو گیا۔جمعرات کو38کروڑ30لاکھ84ہزار شیئرز کی لین دین ہوئی جوبدھ کے مقابلے میں 6کروڑ79لاکھ90ہزار شیئرز زائد ہے۔