وزیراعظم اپنی انا کی خاطرپاکستان کی بدنامی کر رہے ہیں، ن لیگی رہنما

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم اپنی انا کی خاطرپاکستان کی بدنامی کر رہے ہیں، ن لیگی رہنمائ
وزیراعظم اپنی انا کی خاطرپاکستان کی بدنامی کر رہے ہیں، ن لیگی رہنمائ

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے پارلیمنٹ لاجز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم اپنی انا کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی کررہے ہیں، رہنماؤں کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ یہ ملکی تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت ہے، مائنس ون نہیں بلکہ مائنس پی ٹی آئی جلد ہونے والا ہے۔

سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اپوزیشن نہیں بلکہ حکمران خود کو اپنے کارناموں کی وجہ سے مائنس کر رہے ہیں۔ ہوائی قسم کے حکمرانوں نے تباہی کی، اب ان کے جانے کا وقت آ گیا ہے۔عنقریب پاکستان کے عوام سکھ کا سانس لیں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ طیارہ حادثے کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی، حکومتی کارکردگی نے ہر ادارے پر سوال کھڑے کردیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا یہ حکمران پاکستان کے دوست ہیں؟

ن لیگی رہنما نے الزام لگایا کہ گلگت بلتستان میں افسران کو سیاسی رشوتیں دی جا رہی ہیں،کسی صورت میں دھاندلی کی اجازت نہیں دیں گے۔ شفاف الیکشن کروائے جائیں، ہم کسی قسم کا تنازع برداشت نہیں کر سکتے۔

مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ روز پیش آنے والے افسوس ناک واقعے پر احسن اقبال نے کہا کہ تین سالہ بچے کے سامنے اس کے نانا کو بھارتی فوج نے شہید کیا۔ اس تصویر نے پوری دنیا کو ہلا کے رکھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں ظلم کی انتہاء کردی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کو ایک سال پورا ہونے والا ہے لیکن ہماری حکومت تقریروں کے سوا کچھ نہیں کرسکی، کشمیر میں ہر روز ننھے بچوں کے سامنے ان کے والدین کو شہید کیا جا رہا ہے لیکن ہماری حکومت نے ایک سال ضائع کردیا۔ انہوں نے کہا کہ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ کشمیر کے معاملے پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ ضمیر کی آواز ہوتی ہے۔ اگر کسی نے اپنا ضمیر بیچا تو اللہ کے سامنے جوابدہ ہوگا۔

پی آئی اے کی بیرون ممالک فلائٹس کی پابندی پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لائسنس حکومت نہیں بلکہ سول ایوی ایشن جاری کرتی ہے۔ یہ 262 پائلٹس کے روزگار اور پاکستان کی عزت کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی حیثیت میں پائلٹ کے مسئلے پرپریس کانفرنس میں حقائق پیش کرونگا۔

حکومت کے کرپشن کے اتنے باب ہیں کہ ختم ہی نہیں ہونگے۔21 مہینے سے پاکستان میں چینی کا مسئلہ چل رہا ہے۔ چینی پچاسی روپے میں بک رہی ہے اور حکومت کو پرواہ نہیں، کمیشن کا کام تھا یہ دیکھنا کہ چینی کیوں مہنگی ہوئی؟ وہ کمیشن نے نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ غریب آدمی کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا گیا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ یہ پاکستانی تاریخ کی سب سے کرپٹ حکومت ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز میں عمران خان نے دیگر محکموں کی طرح اپنے دوستوں کو لگایا ہوا ہے۔ یہ حکومت جائیگی تو پتا چلے گا کہ کس طرح کے لوگ بیٹھے تھے۔عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے۔

Related Posts