حکومت پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کرے اورتاجروں کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلائے،جام اکرام دھاریجو

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan's currency is in decline due to incompetent PTI Govt. Jam Ikramullah Dharejo

کراچی: صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم کی مصنوعات میں ظالمانہ حد تک اضافہ کردیا ،لوڈ شیڈنگ نے صنعتوں کے پہیے کو بھی جام کردیا ہے ۔

جام اکرام اللہ دھاریجو نے آل پاکستان آرگنائزیشن اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعات میں اضافے اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کی حمایت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پیٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں کرے اور تاجروں کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دے تاکہ تاجر برادری اپنے کام یکسوئی سے انجام دے سکیں۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ صورتحال میں جبکہ کورونا وائرس کی وجہ ہونے والے لاک ڈاؤن نے لاکھوں افراد کے روزگار کو متاثر کیا ہے تو ایسے وقت میں وفاقی حکومت کو چاہیے کہ وہ تاجروں اور صنعت کاروں کو ریلیف فراہم کرے۔

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم کی مصنوعات میں ظالمانہ حد تک اضافہ کردیا ہے اور دوسری جانب لوڈ شیڈنگ نے صنعتوں کے پہیے کو بھی جام کردیا ہے جو انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ناقص کارکردگی اور وزراء متنازعہ بیانات نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔

مزید پڑھیں:تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری پر کام شروع کردیا

صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ وفاقی حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات کرے اور ترجیحی بنیادوں پر تاجر برادری اور صنعت کاروں کو ریلیف فراہم کرے تاکہ بیروزگاری کے طوفان کو روکا جاسکے۔

Related Posts