راولپنڈی: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے لائن آف کنٹرول کے حوالے سے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ایل او سی پر کوئی اضافی نفری تعینات نہیں کی۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ بھارتی الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ پاک فوج نے گلگت بلتستان پر اضافی نفری تعینات کردی ہے، تاہم یہ ایک جھوٹا الزام ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ چین اسکردو ائیر بیس استعمال کررہا ہے جو غلط، غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
ترجمان پاک فوج (ڈی جی آئی ایس پی آر) نے کہا کہ اب تک پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر کوئی اضافی نقل و حرکت یا اضافی نفری تعینات نہیں کی جبکہ ہم چینی فوج کی پاکستان میں موجودگی کی بھی سختی سے تردید کرتے ہیں۔
…No such movement or induction of additional forces has taken place. We also vehemently deny presence of Chinese troops in Pakistan. (2/2)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 2, 2020
یہ بھی پڑھیں: لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ،کمسن لڑکا شہید