رواں برس کا تیسرا چاند گرہن 5 جولائی کو رات 8 بجے ہوگا۔ماہرین کی پیشگوئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چاند گرہن
(فوٹو: آن لائن)

ماہرینِ فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں برس کا تیسرا چاند گرہن 5 جولائی بروز اتوار کی شب 8 بجے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق 5 جولائی کی شب لگنے والے  چاند گرہن کا نظارہ یورپی ممالک، امریکا، افریقہ اور انٹارکٹیکا کے خطوں میں کیا جاسکے گا، تاہم پاکستانی شہری چاند گرہن نہیں دیکھ سکیں گے۔

علمِ فلکیات کے ماہرین کے مطابق چاند گرہن اُس وقت ہوتا ہے جب زمین چاند اور سورج کے درمیان میں آجاتی ہے اور زمین پر رہنے والے افراد زمین کا سایہ چاند پر دیکھ سکتے ہیں۔

زمین کے سائے کے باعث چاند تک سورج کی روشنی نہیں پہنچتی اور جس حصے تک یہ روشنی نہ پہنچے وہ مدھم یا کالا پڑ جاتا ہے جسے چاند گرہن کا نام دیا جاتا ہے۔

رواں برس کے تیسرے چاند گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شب 8 بج کر 7 منٹ پر، عروج ساڑھے 9 بجے جبکہ اختتام 10 بج کر 52 منٹ پر ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ماہرینِ فلکیات نے کہا کہ چاند گرہن اور سورج گرہن دونوں کا نظارہ کیا جاسکے گا جبکہ یہ نادرونایاب نظارہ5 اور 6 تاریخ کی  درمیانی شب دُنیا بھر میں شروع ہوجائے گا۔

پیش گوئی کے مطابق 5 اور 6 جون کی درمیانی شب چاند گرہن جبکہ 21 جون کو سورج گرہن دیکھا گیا۔ سائنسدانوں کے مطابق جب چاند زمین اور سورج کے درمینان آجائے تو اسے سورج گرہن کہتے ہیں۔ 

مزید پڑھیں: جون میں چاند اور سورج گرہن دونوں ہوئے۔ماہرینِ فلکیات

Related Posts