حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر کمی کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Government decides to reduce prices of petroleum products by Rs 10 per liter

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے کی کمی پر غور شروع کر دیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں 10 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

وفاقی حکومت نے چندروز قبل ملک میں پیٹرولیم قیمتیں ریکارڈ 25 روپے 58 پیسے تک بڑھا دی تھیں۔ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے بعدملک میں  پیٹرول کی فی لیٹرقیمت 100 روپے 10 پیسے ہو گئی تھی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 21 روپے 31 پیسے ، مٹی کا تیل 23 روپے 50 پیسے اور لائٹ ڈیزل 17 روپے 84 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا تھا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کو قیمتیں بڑھانے کی وجہ قرار دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کی وجہ سے تیل کی کھپت کم ہونے سے عالمی منڈی میں قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں جس کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔ حکومت نے کورونا کے باعث پیٹرولیم مصنوعات 56 روپے 89 پیسے فی لیٹر تک سستی کی تھیں۔

مزید پڑھیں:اب تھوڑا گھبرالیں ؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے اب پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں 10 روپے فی لیٹر کمی کرکے عوام کو پیٹرولیم قیمتوں میں 10 روپے کا ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

Related Posts