پاکستان دہشت گردی کو جڑ سے سے اکھاڑنے کے لئے پر عزم ہے، چیئرمین سینیٹ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان دہشت گردی کو جڑ سے سے اکھاڑنے کے لئے پر عزم ہے، چیئرمین سینیٹ
پاکستان دہشت گردی کو جڑ سے سے اکھاڑنے کے لئے پر عزم ہے، چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی حکومت، سیکورٹی اداروں، عوام اور پارلیمان کا عزم غیر متزلز ل ہے اور دہشت گردی کے واقعات ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دہشت گرد تخریبی کارروائیوں سے پاکستان میں ترقی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کو جڑ سے سے اکھاڑنے کے لئے پر عزم ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے دہشت گردی کے المناک واقعہ میں پولیس اہلکار، سٹاک ایکسچینج کے سیکورٹی گارڈاور شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات کی بلند فرمائے۔

مزید پڑھیں:کراچی اسٹاک ایکسچینج میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 7 افراد جاں بحق

Related Posts