دبئی :متحدہ عرب امارات نے مسافروں کے ٹیسٹ کے لئے خصوصی لیب کے قیام تک آج سے پاکستان کیلئے تمام پروازیں معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔
متحدہ عرب امارات کی سول ایو ی ا یشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مسافروں کے ٹیسٹ کے لئے خصوصی لیب کے قیام تک پاکستان کیلئے پروازوں کی آمد و روانگی کا سلسلہ معطل رہے گا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے بعد پروازوں کا سلسلہ جاری رکھنا مشکل ہوگیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ خصوصی لیب قائم ہونے تک مزید پروازوں کی اجازت نہیں دے سکتے۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 6 ہزار512 افراد متاثر، 4 ہزار 167 جاں بحق