سچن ٹنڈولکر 15 ہزار رنز بنانے والے دُنیا کے پہلے بیٹسمین 13 سال قبل بنے۔آئی سی سی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سچن ٹنڈولکر 15 ہزار رنز بنانے والے دُنیا کے پہلے بیٹسمین 13 سال قبل بنے۔آئی سی سی
سچن ٹنڈولکر 15 ہزار رنز بنانے والے دُنیا کے پہلے بیٹسمین 13 سال قبل بنے۔آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کہا ہے کہ بھارتی کھلاڑی سچن ٹنڈولکر 13 سال قبل 15 ہزار رنز مکمل کرنے والے دُنیا کے پہلے بیٹسمین بنے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کہا کہ بھارت کے اوپنر بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے سن 2007ء میں آج ہی کے روز ون ڈے انٹرنیشنل میچز کے 15 ہزار رنز مکمل کیے۔

آئی سی سی کے مطابق سچن ٹنڈولکر دنیا کے کسی بھی ملک کے وہ پہلے کھلاڑی ہیں جس نے 15 ہزار رنز مکمل کیے ہوں جبکہ ان سے پہلے یہ اعزاز دنیا کے کسی کھلاڑی کے پاس نہیں تھا، جو ایک ورلڈ ریکارڈ ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  بھارت کے سابق مایہ ناز بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے عمران خان کو اپنے ٹاپ 5 آل راؤنڈرز میں شامل کر لیا۔ سچن ٹنڈولکر کےاس اقدام پرمداحوں کی جا نب سے ملا جلا رد عمل دیکھنے کو ملا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 2 ماہ قبل سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ میں دنیا کے 5 بڑے آل راؤنڈرزکو کھیلتا دیکھ کربڑا ہوا اوربعد میں مجھے ان کے ساتھ یا خلاف کھیلنے کا موقع ملا۔

مزید پڑھیں: عمران خان کو ٹنڈولکر نے ٹاپ 5 آل راؤنڈرز میں شامل کرلیا

Related Posts