لوگوں کو خدا کی دی ہوئی سب سے اچھی چیز حُسنِ اخلاق ہے۔اداکارہ حرا مانی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لوگوں کو خدا کی دی ہوئی سب سے اچھی چیز حسنِ اخلاق ہے۔اداکارہ حرا مانی
لوگوں کو خدا کی دی ہوئی سب سے اچھی چیز حسنِ اخلاق ہے۔اداکارہ حرا مانی

پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کی مشہور اداکارہ حرا مانی نے کہا ہے کہ لوگوں کو خدا کی دی ہوئی سب سے اچھی چیز حسنِ اخلاق ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے ایک پیغام میں اداکارہ حرا مانی نے کہا کہ بڑی بڑی باتیں کرنا تھوڑا آسان ہوتا ہے لیکن اگر آپ ان پر عمل میں بھی مصروف ہیں تو آپ حقیقی شیر ہیں۔

پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے کہا کہ آپ کے پاس خدا کی دی ہوئی سب سے بڑی دولت آپ کا اچھا اخلاق ہے جو پیسے سے خریدا یا بیچا نہیں جاسکتا۔ حسنِ اخلاق صرف پختہ ایمان سے انسان کے اندر پیدا ہوتا ہے۔

اداکارہ حرا مانی نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے نافذ لاک ڈاؤن سے تنگ آئے ہوئے افراد کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ آپ اپنا ایمان مضبوط رکھیں، اچھے دن ضرور آئیں گے اور اگرنہ آئے تو آپ کی دعا سے اللہ انہیں اچھا کردے گا۔

حرا مانی نے کہا کہ دل صاف رکھیں اور اپنے ساتھ ساتھ سب انسانوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کی دعا کیا کریں۔ اگر آپ ایسا کریں گے تو اللہ تعالیٰ آپ سے زیادہ محبت سے پیش آئے گا اور آپ کے حالات بہتر ہوجائیں گے۔ 

https://www.instagram.com/p/CB-UWrPnFWZ/

یاد رہے کہ اس سے قبل ڈرامہ سیریل دو بول سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں نافذ لاک ڈاؤن کے دوران بچوں کیلئے ایک خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر گزشتہ ماہ جاری کردہ اپنے پیغام میں اداکارہ حرا مانی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران محسوس ایسا ہوتا ہے کہ بچوں کی سرگرمیاں محدود ہو گئی ہوں گی لیکن ایسا نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: حرا مانی نے بچوں کیلئے ویڈیو پیغام جاری کردیا

Related Posts