چینی وزارت دفاع نے سرحدی جھڑپ کی ذمہ داری بھارت پرڈال دی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیجنگ :چینی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ حالیہ سرحدی تصادم بھارتی فوج کی یکطرفہ اشتعال انگیزی کی وجہ سے ہوا ، بھارت واقعہ کے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کرکے ایسے واقعات کی روک تھام کرے۔

چینی وزارت دفاع کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں بھارت کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آئیں اورچین کے ساتھ مل کر خطے میں امن کو برقرار رکھنے کے لئے کام کریں ۔

انہوں نے کہا کہ گیلوان وادی میں چین کی خودمختاری ہے اور چینی سرحدی فوج گذشتہ کئی برسوں سے اس خطے میں گشت اور ڈیوٹی پر مامور ہے۔6

جون کو دونوں ممالک کی فوج نے پہلی کمانڈر سطح کے اجلاس میں ٹھوس اقدامات کے ذریعے صورتحال کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے سرحدی علاقے میں اشتعال انگیز کارروائیاں نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن 15 جون کو بھارت نے معاہدے کی خلاف ورزی کی اوربھارتی فوجیوں نے ایک بار پھر جان بوجھ کر اشتعال انگیزی کے لئے سرحدکو عبور کیا۔

انہوں  نے بتایا کہ بڑی تعداد میں آنیوالے بھارتی فوجیوں نے چینی فوجی افسران اور جوانوں پر اچانک حملہ کیا اور تشدد کا آغاز کیا جس کے بعد بھارت کو جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

مزید پڑھیں:بھارت نے اسی لاکھ آبادی کو کشمیر میں جکڑ ا ہوا ہے،شہریار آفریدی

انہوں  نے کہا کہ چینی فوج نے سرحد کے تحفظ کیلئے بھرپور جوابی کارروائی کرکے بھارت کو سبق سکھانے کے ساتھ ساتھ چین کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا مؤثر طریقے سے تحفظ کیا۔

Related Posts