کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ سپر اسٹار بن جاؤں گی، ماہرہ خان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ سپر اسٹار بن جاؤں گی، ماہرہ خان
کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ سپر اسٹار بن جاؤں گی، ماہرہ خان

اسلام آباد:پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ وہ جانتی تھیں کہ وہ اداکارہ بنیں گی لیکن انہوں نے کبھی بھی سپر اسٹار بننے کے بارے نہیں سوچاتھا۔

معروف اداکارہ ماہرہ خان کا ایک نجی چینل کو انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ وہ اسکول کے زمانے میں بہت شرمیلی تھیں، لیکن جانتی تھیں کہ ایک نہ ایک دن ضرور اچھی اداکارہ بنیں گی۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی بھی سپر اسٹار بننے کی خواہش نہیں کی ہے۔معروف اداکارہ ماہرہ خان نئی فلم“نیلوفر”میں اداکار فواد خان کے ساتھ جلوہ گرہوں گی۔ فلم رواں سال سینما کی زینت بنے گی۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے بول، بن روئے، ہو من جہاں سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں،جبکہ ہم سفر اور شہر ذات سمیت کئی ڈراموں میں بھی انہوں نے یادگار کردار نبھائے۔

Related Posts