امریکی ڈالر کو پر لگے ہوئے ہیں، ڈالر کی قیمت آج 62 پیسے کے مزید اضافے کے ساتھ 167 روپے سے زائد ہو گئی جو تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 62 پیسے کے معمولی اضافے کے بعد 167 روپے سے زیادہ ہو گئی۔سابقہ قیمت 166 روپے 58 پیسے میں 62 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 167 روپے 20 پیسے ہوگئی۔
انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں 33 پیسے کی کمی دیکھی گئی، ڈالر کی قیمت 166 روپے 63 پیسے تھی جو کم ہو کر 166 روپے 30 پیسے رہ گئی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز (پیر کو )203 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ ماہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز (پیر) اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا، دورانِ ٹریڈنگ 100 انڈیکس 300 پوائنٹس بھی بڑھ گیا مگر اختتام پر سرمایہ کاروں نے شیئرز فروخت کرکے منافع کمانے کو ترجیح دی۔
مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں 203پوائنٹس کی کمی، ڈالر کی قیمت میں اضافہ