پاکستان اسٹاک مارکیٹ،انڈیکس33737.92پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ،انڈیکس33737.92پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ،انڈیکس33737.92پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد تیزی کا رجحان غالب آگیا اور اورکے ایس ای100انڈیکس298.97پوائنٹس کے اضافے سے33737.92پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

مارکیٹ میں تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 46ارب 12کروڑ38لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔گزشتہ روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کو کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوااور سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا دباوٗ دیکھنے میں آیا جس کے باعث ابتدائی اوقات میں انڈیکس33070پوائنٹس کی نچلی سطح پر آ گیا۔

تاہم بعد ازاں منافع بخش کمپنیوں کے سستے ہونے والے شیئرز کی خریداری کا رجحان بڑھنے سے منفی رجحان ختم ہوگیااور مارکیٹ مثبت زون میں داخل ہوگئی،تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اور مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 298.97پوائنٹس کے اضافے سے33737.92پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 177.80پوائنٹس کے اضافے سے14617.26پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 174.19پوائنٹس کے اضافے سے24246.41پوائنٹس ہوگیا۔گذشتہ روز 357کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جن میں سے146کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ190میں کمی اور21میں استحکام رہا۔

تیزی کے سبب سرمائے کا مجموعی حجم63کھرب73ارب95کروڑ48لاکھ روپے سے بڑھ کر64کھرب20ارب7کروڑ86لاکھ روپے ہو گیا۔پیر کو16کروڑ12لاکھ90ہزار شیئرز کی لین دین ہوئی جو جمعہ کے مقابلے میں 5کروڑ53لاکھ92ہزار شیئرز زائد ہے۔

قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت57روپے کے اضافے سے 1590روپے اورسیپ ہائر فائبرکے حصص کی قیمت48.37روپے کے اضافے سے 693.38روپے ہو گئی جبکہ54.01روپے کے کمی سے سیپ ہائر ٹیکس کے حصص کی قیمت681روپے اورنیسلے پاکستان 51.74روپے کی کمی سے 6448.26روپے پر آ گئی۔

Related Posts