پاکستان کے خلاف 4 سال قبل ہم نے ون ڈے کے سب سے زیادہ رنز اسکور کیے۔انگلینڈ بورڈ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے خلاف 4 سال قبل ہم نے ون ڈے کے سب سے زیادہ رنز اسکور کیے۔انگلینڈ بورڈ
پاکستان کے خلاف 4 سال قبل ہم نے ون ڈے کے سب سے زیادہ رنز اسکور کیے۔انگلینڈ بورڈ

ویمن کرکٹ کے انگلینڈ بورڈ نے کہا ہے کہ آج سے ٹھیک 4 سال قبل ہم نے ون ڈے کرکٹ میں بنائے گئے اپنے سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے کا ریکارڈ قائم کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کہا کہ سن 2016ء میں انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے ون ڈے کھیلتے ہوئے سب سے زیادہ رنز بنائے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنل میں اپنے سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ پاکستان کے خلاف قائم کیا۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 378 رنز اسکور کیے۔

دوسری جانب پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم باؤلنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ میں بھی بری طرح ناکام رہی۔ انگلینڈ کے 378 رنز کے جواب میں پاکستانی خواتین ٹیم 166 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

سن 2016ء میں آج ہی کے روز یعنی 22 جون کو کھیلا جانے والا یہ میچ انگلینڈ نے 212 رنز کے طویل فرق سے جیت لیا جبکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ویمن کرکٹ ٹیمیں 3 میچز کی سیریز کھیلی۔

سیریز کے دوسرے میچ کے دوران انگلینڈ نے 378 رنز اسکور کرکے کسی بھی ملک کے خلاف اپنا سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے کا ریکارڈ بنایا جسے آج تک خود انگلینڈ کی ٹیم کسی دوسرے ملک کے خلاف نہیں بنا سکی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی  ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ باؤلر کائنات امتیاز نے  اپنی 28ویں سالگرہ منائی جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے انہیں مبارکباد پیش کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز  اپنے پیغام میں  کرکٹ بورڈ نے کہا کہ باصلاحیت فاسٹ باؤلر کائنات امتیاز نے پاکستان کیلئے 15 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ان کی پرفارمنس شاندار رہی۔

مزید پڑھیں:  فاسٹ باؤلر کائنات امتیاز28ویں سالگرہ آج منا رہی ہیں

Related Posts