خیبر پختونخواہ کا بجٹ 3 اصولوں کی بنیاد پر تیار کیا گیا۔صوبائی وزیرِ خزانہ تیمور جھگڑا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خیبر پختونخواہ کا بجٹ 3 اصولوں کی بنیاد پر تیار کیا گیا۔صوبائی وزیرِ خزانہ تیمور جھگڑا
خیبر پختونخواہ کا بجٹ 3 اصولوں کی بنیاد پر تیار کیا گیا۔صوبائی وزیرِ خزانہ تیمور جھگڑا

پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیرِ خزانہ و صحت تیمور خان جھگڑا نے کہا ہے کہ کے پی کے کا بجٹ 3 اصولوں کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ خزانہ خیبر پختونخواہ نے کہا کہ 3 اصول جن کی بنیاد پر نئے مالی سال کا صوبائی بجٹ تیار کیا گیا ہے ان میں معاشی کسادبازاری کے دوران حکومت کے کردار کو اوّلیت اور ترجیح حاصل ہے۔

پیغام میں وزیرِ خزانہ تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے نئے مالی سال کے بجٹ کا  دوسرا اصول یہ ہے کہ حکومت اپنے اخراجات کم کرنا چاہتی ہے اور ترقیاتی و سروس ڈلیوری فنڈنگ سے پبلک سیکٹر سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہتی ہے۔

وزیرِ خزانہ تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ بجٹ جن تین اصولوں کی بنیاد پر تشکیل دیا گیا، ان میں تیسرا اہم اصول عوام اور کاروباری طبقے کو ٹیکس میں ریلیف فراہم کرنا ہے تاکہ معاشی سرگرمیاں تقویت پکڑیں اور ہم استحکام کی طرف جا سکیں۔ 

Related Posts