کراچی: کے الیکٹرک کی جانب سے شہر قائد میں جاری شدید گرمی کے دوران بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری، عوام گھروں سے نکل آئے ، کورونا کے پھیلاؤ میں مزید اضافے کے خدشات نے سر اٹھالیا۔
حکومت کی جانب سے کراچی میں کورونا کے کیسز بڑھنے کے پیش نظر سلیکٹڈ لاک ڈاؤن میں شہری لوڈشیڈنگ سے بے حال ہوکررہ گئے، گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ماروں نے گلی محلوں میں ڈیرہ جمالیا۔
ملیر، کورنگی، محمودآباد، لانڈھی ، گلستا ن جوہر اور بلدیہ ٹاؤن میں کے الیکٹرک کی جانب سے کئی کئی گھنٹوں کیلئے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم نہیں ہوسکا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت گھروں سے نکلنے نہیں دے رہی اور کے الیکٹرک نے گھروں میں رہنا محال کردیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے دوران لوڈشیڈنگ میں چھوٹے چھوٹے گھروں میں رہنا ممکن نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:کے الیکٹرک کی بھتہ خوری ریاست کو کھلا چیلنج،عوام کی سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کی اپیل