بجٹ سے مایوسی کے اثرات ختم، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی،195 پوائنٹس کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

KSE-100 rises as budget pessimism fades

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مایوس کن صورتحال کے بعد سرمایہ کاروں نے مارکیٹ کار خ کرلیا، کاروبار میں تیز ی کے ساتھ 100 انڈیکس میں 195 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

ملک میں کورونا وائرس کی وباء، کاروبارمیں سست روی اوروفاقی بجٹ کے بعد مارکیٹ میں مایوسی کے بادل چھٹ گئے، سرمایہ کاروں نے ایکبار پھر اسٹاک مارکیٹ کی طرف توجہ مبذول کرلی۔

منگل کو دوسرے کاروباری روز کاروبار کے آغاز میں انڈیکس میں تیزی دیکھی گئی تاہم جلد ہی فروخت کا دباؤ ابھر کر سامنے آیا جس نے ابتدائی تیزی کے بعد انڈیکس کو نیچے کی دھکیل دیا۔

تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے اور بین الاقوامی اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔ کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس میں 194.61 پوائنٹس اضافے کے بعد 34019.12 پوائنٹس پر بند ہوا۔

Related Posts