وزیرِ اعظم عمران خان صوبہ سندھ کے 2 روزہ دورے کیلئے آج کراچی پہنچیں گے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم عمران خان صوبہ سندھ کے 2 روزہ دورے کیلئے آج کراچی پہنچیں گے
وزیرِ اعظم عمران خان صوبہ سندھ کے 2 روزہ دورے کیلئے آج کراچی پہنچیں گے

کراچی: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان صوبہ سندھ کے 2 روزہ دورے کیلئے آج کراچی پہنچیں گے جہاں پاکستان تحریکِ انصاف کے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، اراکینِ اسمبلی اور دیگر سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوں گی۔ 

تفصیلات کے مطابق آج رات وزیرِ اعظم عمران خان گورنر ہاؤس میں قائم کیے گئے موبائل ہسپتال کا دورہ کریں گے جہاں کورونا وائرس کے مریضوں سے ہسپتال کی کارکردگی پر گفتگو ہوگی۔

منگل اور بدھ کی درمیانی شب وزیرِ اعظم عمران خان کراچی میں شب بسری کریں گے جبکہ بدھ کے روز اتحادی سیاسی جماعتوں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

بعد ازاں وزیرِ اعظم عمران خان لاڑکانہ کے دورے کیلئے روانہ ہوں گے۔ دوپہر کے وقت احساس پروگرام سینٹر کا دورہ ہوگا جہاں مستحق افراد کو دی جانے والی امداد اور کورونا وائرس کے باعث سماجی فاصلے کی پابندی کا جائزہ لیا جائے گا۔

لاڑکانہ میں وزیرِ اعظم عمران خان کی پاکستان تحریکِ انصاف سندھ  کے رہنماؤں سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں ہوں گی اور ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلۂ خیال ہوگا۔

دورۂ لاڑکانہ کی تکمیل کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان لاڑکانہ سے ہی اسلام آباد کیلئے فلائٹ میں سوار ہوں گے جبکہ اس سے قبل دورۂ کراچی کے دوران شہرِ قائد کیلئے پیکیج بھی زیرِ غور آئے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے 5 نکاتی ایجنڈے پر غور کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا جس کے دوران ملکی و سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔

 وزیرِ اعظم آفس میں ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا جبکہ اس دوران اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے 10 جون کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

Related Posts