پاکستان میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 48 ہزار 921افراد متاثر، 2 ہزار839 جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 48 ہزار 921افراد متاثر، 2 ہزار839 جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 48 ہزار 921افراد متاثر، 2 ہزار839 جاں بحق

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 48  ہزار921 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 839ہو گئی ہے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 4 ہزار 443نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس کے باعث 111 مزید پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک9 لاکھ22ہزار 665ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد25ہزار15ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ 

پنجاب  میں کورونا وائرس کے55 ہزار878، سندھ میں 55ہزار 581، خیبرپختونخواہ میں 18ہزار 472، بلوچستان میں 8ہزار 327، آزاد کشمیر میں 663، گلگت بلتستان میں1 ہزار 143جبکہ اسلام آباد میں 8 ہزار 857کیسز کی تصدیق ہوئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر89ہزار 692فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ56ہزار 390افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب اور سندھ میں ہوئیں۔ پنجاب میں 1 ہزار 81افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 853افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس کے باعث707،آزاد کشمیر میں 13، گلگت بلتستان میں 17، اسلام آباد میں83 جبکہ بلوچستان میں 85افراد جاں بحق ہوئے۔  

یاد رہے کہ اس سے قبل ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا کہ کورونا سےپاکستان میں  اگست تک 80 ہزار اموات ہو سکتی ہیں۔

انہو ں نے گزشتہ روز آن لائن سیمینار (ویبینار) سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ ہم اس تبا ہ کن وبا کے نقصانات کو روک نہیں سکتے، لیکن احتیاطی تدابیرپر سختی سے عمل کرکے یہ نقصانات کم کیے جاسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا سے اگست تک 80 ہزار اموات ہو سکتی ہیں،پروفیسر سعید قریشی

Related Posts