حالات بہتر ہوتے ہی سرکاری ملازمین کو ریلیف دیا جائے گا، شہبا ز گل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حالات بہتر ہوتے ہی سرکاری ملازمین کو ریلیف دیا جائے گا، شہبا ز گل
حالات بہتر ہوتے ہی سرکاری ملازمین کو ریلیف دیا جائے گا، شہبا ز گل

اسلام آباد:معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی بجٹ تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کا وژن ہے کہ سرکاری ملازمین کو اچھی تنخواہ ملنا چاہیے،وزیراعظم کو سرکاری ملازمین کی مشکلات کا احساس ہے۔

شہباز گل نے کہاکہ معیشت کورونا کے باعث دباؤ کا شکار ہے، حالات کے بہتر ہوتے ہی سرکاری ملازمین کو ریلیف دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ن لیگ اپنے دور میں کوئی ایک سرکاری ادارہ ٹھیک نہ کر سکی۔

کوئی شہباز شریف کو بتائے صحت کا بجٹ آپ کے دور سے دو گنا ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کوئی انکو جگائے کہ انفلیشن سنگل ڈیجٹ میں آ چکی ہے، انکو ہوش میں لائیں کہ پیٹرول کی قیمتیں خطے میں سب سے کم ہو چکی ہیں۔

شہباز گل نے کہاکہ ان کو یہ بھی بتائیں کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے مہنگائی میں مزید کمی ہو گی، انکو کوئی بتائے حکومت نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 73 فیصد کمی کی، یہی بات آپکو حیران کر رہی ہے کہ ان حالات میں ایسا بجٹ کیسے آ گیا۔

انہوں نے کہاکہ اگر بجٹ پڑھا ہوتا تو پوچھنا نہ پڑتا کہ معاشی تحریک کے اقدامات کہاں ہیں، اپنے دور میں کسان سے 120 روپے من گنا ہتھیانے والے کسان کے کتنے ہمدرد ہیں عوام جانتی ہے،جنہیں عوام مسترد کر چکی وہ عوامی بجٹ کو مسترد کر کے غم غلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Related Posts