شاہد آفریدی بھی کورونا کا شکار، مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Former Pakistan captain Shahid Afridi tests positive for coronavirus

پشاور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا، مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ جمعرات سے طبیعت خراب تھی، میرے جسم میں بری طرح درد ہو رہا تھا۔کورونا کا ٹیسٹ کروایا تو رپورٹ مثبت آئی ہے، جلد صحت یابی کیئے دعاؤں کی ضرورت ہے۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ ،فاسٹ باؤلر سہیل تنویر اور وکٹ کیپر کامران اکمل سمیت متعدد ساتھی کھلاڑیوں نے شاہد آفریدی کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

شاہد آفریدی دوسرے پاکستانی کرکٹر  ہیں جن کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اس سے قبل پاکستان کے سابق اوپنر توفیق عمر کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا تاہم وہ صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں ایک دن میں 6ہزار472 کورونا کیسز، 88 اموات

ملک میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد سے سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد آفریدی اپنی فاؤنڈیشن امید ناٹ آؤٹ کے ذریعہ خیراتی کام میں مصروف تھے یہاں تک کہ ان کے کاموں کو ہندوستانی کرکٹرز یووراج سنگھ اور ہربھجن سنگھ نے بھی سراہا تھا۔

Related Posts