کورنگی میں قبضہ مافیا کا حملہ،ایکسیئن کورنگی سمیت متعدد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورنگی میں قبضہ مافیا کا حملہ،ایکسیئن کورنگی سمیت متعدد زخمی
کورنگی میں قبضہ مافیا کا حملہ،ایکسیئن کورنگی سمیت متعدد زخمی

کراچی:ادارہ ترقیات کراچی (کے ڈی اے)کے محکمہ انسداد تجاوزات کی ٹیم پر کورنگی نمبر ڈھائی میں مسلح لینڈ گریبرزکے حملے میں کے ڈی اے افسران لہو لوہان ہو گئے۔ پولیس کی موجودگی میں لینڈگریبرز آزادانہ لاٹھیاں اور پتھر برساتے رہے، پولیس مبینہ طور پر لینڈ مافیا کی سرپرستی کر رہی ہے،حملے کے نتیجے میں ایکسیئن (XCN) کورنگی شیخ رشید سمیت متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے۔

زمان ٹاون پولیس نے مشہور زمانہ لینڈ گریبر ملزمان نورالحسن بنگالی اس کے بیٹوں اور دیگر کارندوں کے خلاف مقدمہ 402/2020 جرم ودفعہ 147/148/149/337درج کرلیا ہے، کورنگی نمبر ڈھائی سیکٹر 48/ایف پلاٹ نمبر L1057.L1058 کے مالک کے پلاٹ پر چائنہ کٹنگ کی اطلاع پر کارروائی کے لیے ادارہ ترقیات کراچی کی محکمہ انسداد تجاوزات کی ٹیم موقع پر فوری ایکشن لینے پہنچی تھی۔

ٹیم میں (کے ڈی اے) کے ایگزیگٹیو انجینئر  شیخ رشید، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی انکروجمنٹ سعید خان،اسسٹنٹ ایگزیگٹیو انجینئر سجاد خان،ٹیم میں شامل تھے، جو قبضہ وگزار کرانے گئے تھے، ان کے ہمراہ پولیس بھی موجود تھی۔ اسی دوران لینڈ مافیا کا سرغنہ نورالحسن اپنے بیٹوں اور دیگر کے ہمراہ وہاں پہنچ گیا اور حملہ کردیا۔

حملے کے نتیجے میں ایکسئین کورنگی شدید ذخمی ہو گئے، جبکہ دیگر افسران کو معمولی چوٹیں آئیں، ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ پولیس کی سرپرستی میں کیا گیا ہے، جبکہ لینڈ مافیا کو اس کارروائی کی اطلاع بھی پولیس نے ہی دی تھی،جس کے باعث وہ لوگ اچانک یہاں پہنچ گئے تھے، تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے اور نامزد ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Related Posts