کراچی، سول اسپتال میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کا عمل بند کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، سول اسپتال میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کا عمل بند کردیا گیا
کراچی، سول اسپتال میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کا عمل بند کردیا گیا

کراچی: کراچی، سول اسپتال میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کا عمل بند کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق کراچی کے سب سے بڑے سرکاری سول اسپتال میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ تین روز کے لئے بند کر دی گئی ہے۔

اس سلسلے میں سول اسپتال کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ اسپتال کی کورونا لیبارٹری پر ضرورت سے زیادہ بوجھ پڑ گیا ہے جس کے باعث کورونا ٹیسٹنگ عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ لیبارٹری میں پچھلی ٹیسٹنگ رپورٹس میں تاخیر ہو رہی تھی، ہزاروں کی تعداد میں سیمپلز کے نتائج مریضوں کو دینا ابھی باقی ہیں۔امید ہے کہ لیبارٹری انتظامیہ تین روز میں اپنے مسائل حل کر لے گی۔

ایم ایس سول اسپتال نے مزید کہا کہ پیر کے روز سے لیبارٹری میں کورونا ٹیسٹنگ دوبارہ شروع ہو جائے گی،فی الحال شہری دو روز کے لئے سول اسپتال میں کورونا ٹیسٹنگ نہیں کرا سکیں گے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 25 ہزار 933افراد متاثر، 2 ہزار463 جاں بحق

Related Posts