مظفر آباد،لاک ڈاؤن میں نرمی ختم،مزید ایک ہفتے کی سختی کی توسیع کردی گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Decision to impose selected lockdown in Rawalpindi

مظفرآباد: حکومت آزادکشمیر کی جانب سے مظفرآباد میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث مختلف سیاسی اور سماجی جماعتوں سمیت تاجروں کی مشاورت کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کو ختم کرتے ہوئے مزید ایک ہفتے کی سختی کی توسیع کردی۔

واضح رہے کہ 12جون صبح 6بجے سے مورخہ 18جون بروز جمعرات تک مظفرآباد شہر میں مکمل لاک ڈاؤن کرتے ہوئے جملہ نقل و حمل پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

مذکورہ فیصلہ کورونا وائس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کیا گیا ہے، عوام کو بارہا ایس او پیز پر عملدرآمد کی تلقین کی جاتی رہی مگر اس پر عمل نہ کیا گیا۔ لاک ڈاؤن کے دوران شہر میں ہر قسم کی ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل اسٹورز، بیکریز، سبزی فروٹ، دودھ،دہی کی دکانیں، کریانہ،ایل پی جی، گوشت،مرغی،مچھلی کی دکانیں ہفتہ تا جمعہ المبارک ایس او پیز کے ساتھ کھلی رہیں گی جبکہ صبح 8بجے سے 4بجے تک کھولی جائیں گی۔

Related Posts