یونس خان دورہ انگلینڈ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یونس خان کی سالگرہ،قومی کھلاڑیوں نے رول ماڈل قرار دیدیا
یونس خان کی سالگرہ،قومی کھلاڑیوں نے رول ماڈل قرار دیدیا

کراچی : پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو دورہ انگلینڈ کے لئے قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

دورے کے دوران ہیڈ کوچ مصباح الحق کی معاونت کے لئے اسپن بولنگ کوچ کی حیثیت سے سابق اسپنر مشتاق احمد کی خدمات بھی پاکستان کے پاس ہوں گی ، جہاں قومی ٹیم تین ٹیسٹ اور 3ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔

قومی اسکواڈ جولائی کے اوائل میں انگلینڈ روانہ ہونے سے قبل لاہور میں تربیت کا آغاز کرے گا جہاں وہ دو ہفتوں تک کھلایوں کو قرنطینہ میں رکھا جائیگا۔

مزید پڑھیں:کمنٹیٹر رمیز راجہ کا سابق کرکٹرز کو صبروتحمل سے کام لینے کا مشورہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ یونس خان اور مشتاق احمد کی تقرریاں مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کی مدد کے لئے کی گئیں۔

Related Posts