اسلام آباد :جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں دو بچے اور دو خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔
آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں تصدیق کی ہے کہ بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر جندروٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی اور چار پاکستانی شہریوں کو زخمی کردیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ڈیرہ شیر خان ، سندھارہ اور جندروٹ سیکٹر کے دیہات میں شہریوں کو نشانہ بنایا گیا اور فائرنگ سے چار شہری شدید زخمی ہوگئے ، جن میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔
پاک فوج کے ترجمان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ زخمیوں میں 26 سالہ نسرین ، 24 سالہ رابعہ اور ڈیرہ شیر خان کی 7 سالہ مومنہ اور بامروچ کا7 سالہ منشی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: بھارت آگ سے نہ کھیلے، ہم تیارہیں، جواب دیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر
پاک فوج کی جانب سے زخمی بچوں اور خواتین کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔
Indian Army troops initiated unprovoked ceasefire violation in Jandrot Sector along #LOC targeting civilian population. Due to Indian troops indiscriminate fire in Dera Sher Khan, Sandhara & Bamroch villages, 4 innocent civilians incl 2 women & 2 children critically injured. 1/2
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) June 9, 2020