اسلام آباد پولیس کا منشیات فروش نائب قاصد بھائی سمیت گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ANF arrested drug dealer in islamabad

اسلام آباد: پولیس کے نائب قاصد نے اپنے بھائی کے ساتھ ملکراسلام آباد میں منشیات فروشی کا کاروبار شروع کردیا، اے این ایف نے دونوں کو دھرلیا، منشیات برآمد، مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

شہر اقتدار میں واقع آئی جی آفس میں تعینات نائب قاصد محمد عرفان اور اس کا سگا بھائی محمد نعمان دونوں عرصہ دراز سے اسلام آباد میں منشیات فروخت کرتے تھے ،ذرائع کے مطابق دونوں بھائی علاقہ غیر سے منشیات اسمگل کر کے لاتے تھے ۔

اسلام آباد کی مختلف یونیورسٹیوں کالجوں اور اسکولوں میں سپلائی کرتے تھے ،ان کی شکایات اسلام آباد پولیس کو متعدد مرتبہ کی گئی لیکن پولیس نے اپنے پیٹی بھائیوں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی کرنا مناسب نہ سمجھا جبکہ ان دونوں بھائیوں نے پورے اسلام آباد میں منشیات فروش کرنے کا بیڑا اٹھا رکھا تھا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں معذور شخص کے گھر پر قبضے کیلئے مافیا کا حملہ ،خواتین پر تشدد، ایک کا حمل ضائع

موصولہ درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے اینٹی نارکوٹکس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں۔

Related Posts