اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب کے کورونا وائرس ٹیسٹس کے نتائج مثبت آئے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب رکنِ قومی اسمبلی بھی ہیں جبکہ انہوں نے اپنے اور اپنی والدہ کے سیمپلز نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میں بھجوائے تھے جس کے بعد ان کے اجسام میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما و صوبائی وزیر سیّدہ شہلا رضا نے کہا کہ ممتاز عالمِ دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی خیریت سے ہیں اور انہیں کورونا وائرس نہیں ہوا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹؤئٹر پر اپنے پیغام میں صوبائی وزیر شہلا رضا نے کہا کہ میڈیا کی اِس خبر میں کوئی صداقت نہیں کہ علامہ شہنشاہ حسین نقوی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
مزید پڑھیں: علامہ شہنشاہ حسین نقوی کو کورونا وائرس نہیں ہوا۔شہلا رضا