راولپنڈی میں 8 سالہ بچی کے قتل کا معاملہ، والدین کا پولیس پر عدم اعتماد کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں 8 سالہ بچی کے قتل کا معاملہ، والدین کا پولیس پر عدم اعتماد کا اظہار
راولپنڈی میں 8 سالہ بچی کے قتل کا معاملہ، والدین کا پولیس پر عدم اعتماد کا اظہار

راولپنڈی کے علاقے بحریہ ٹاؤن میں تشدد کرکے قتل کی جانے والی  8 سالہ بچی  زہرہ بی بی کے والدین نے پولیس کے طریقۂ تفتیش پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق زہرہ بی بی کے والدین نے پولیس پر تعاون نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے  کہا کہ حکومت ہمیں پیسے کی بجائے انصاف دے۔

بچی کے والد طاہر شاہ نے کہا ہے کہ میری 8 سالہ بیٹی کی والدہ نے میری مرضی کے خلاف زہرہ کوراولپنڈی بھیجا جبکہ ہمیں یہ علم نہیں کہ بچی پر کیا کیا مظالم ڈھائے گئے۔

زہرہ کے ولدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بچی کے قتل کے ملزمان میاں بیوی کو پھانسی پر لٹکایا جائے جبکہ بچی کا جرم محض اتنا تھا کہ اس نے 4 قیمتی طوطے پنجرے سے آزاد کردئیے تھے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی میں فرعون صفت مالکان میاں بیوی نے  کمسن ملازمہ پر شدید تشدد کیا جس سے 8 سالہ ملازمہ 6 گھنٹے کوما میں رہنے کے بعد جاں بحق ہو گئی۔

یہ افسوسناک واقعہ راولپنڈی کے تھانہ روات کی حدود میں بحریہ ٹاؤن فیز 8 میں پیش آیا جہاں زہرہ بی بی نامی 8 سالہ بچی نوکرانی کے طورپر گھر میں کام کرتی تھی جہاں اس کے ساتھ مسلسل مارپیٹ کی جاتی تھی۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی میں میاں بیوی نے تشدد کرکے کمسن ملازمہ کی جان لے لی

Related Posts