سستی، چٹ پٹی اور مزیدار حلیم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حلیم گندم ، جو ، دال اور گوشت کا ایک انوکھا اور مزیدار مجموعہ ہےاورجو چیز اسے سب سے خاص بناتی ہے وہ اس کا ذائقہ ہے، کراچی میں حلیم کی بڑی ورائٹی پیش کی جاتی ہے۔ ہم نے اپنے قارئین کیلئےحلیم کے حوالے سے کچھ مشہور جگہوں  کا انتخاب کیا جو پیش خدمت ہے۔

حلیم ہاؤس

Haleem House

جب بھی ہم حلیم کے بارے میں سوچتے ہیں تو کلفٹن کے بلاک 2 میں واقع ‘حلیم ہاؤس کانام ہمیشہ ذہن میں آجاتاہے۔ حلیم ہاؤس سے تعلق رکھنے والے کارکن زنیر کاکہنا ہے کہ ہمارے حلیم کی خصوصیت گائے کا گوشت ہے۔ ہم صرف گائے کے گوشت کی حلیم کو فروغ دیتے ہیں کیونکہ لوگ اسے زیادہ پسند کرتے ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ یہاں کی ایک ہی پلیٹ 100 روپے میں فروخت ہوتی ہے اور آپ اسے فی کلو 400 روپے میں خرید سکتے ہیں۔

Haleem House

حلیم کو ایک بہت بڑی ‘دیگ میں پکایا جاتا ہے اور اس میں بہت زیادہ مشقت کی ضرورت ہوتی ہے۔ کراچی میں بہت کم ایسی جگہیں ہیں جہاں کی حلیم کا نام سنتے ہی منہ میں پانی آجاتا ہو۔

جہانزیب حلیم

Jahanzaib Haleemکورنگی 2 نمبرمیں واقع جہانزیب حلیم شہر میں بہترین حلیم پیش کرنے والوں میں سے ایک ہے۔اس دکان کے مالک محمد تیمور کا دعویٰ ہےکہ ہم اپنے معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتے اور یہی وجہ ہے کہ لوگ ہمارے حلیم کو پسند کرتے ہیں۔

Jahanzaib Haleem

جہانزیب حلیم اپنی خصوصی ڈش 100 روپے فی پلیٹ انتہائی مناسب قیمت پر فروخت کرتا ہے۔

بابا حلیم

Baba Haleem
شہر قائد میں حلیم کی مختلف ورائٹیز کے درمیان بابا حلیم کا ایک اپنا ہی معیار ہے، بابا حلیم کا دعویٰ ہے کہ ایک بار ہمارا حلیم کھانا والا دوبارہ ضرور آتا ہے،ڈی ایچ اے فیز 6 میں واقع ہے بابا حلیم کے ایک کارکن محمد شہزاد نے بتایا کہ ہم گھرکی طرح حلیم پیش کرتے ہیں، ہم بہت سے مصالحے نہیں ملا تے جس سے صارفین کو گھر جیسا ذائقہ ملتا ہے۔

Baba Haleem

محمد شہزاد نے بتایا کہ نہ صرف ہماری ترکیب دوسرے کھانوں سے مختلف ہے جس پر آپ حلیم کھاتے ہیں بلکہ ہم حفظان صحت پر بھی نظر رکھتے ہیں۔ مناسب قیمتوں کے ساتھ بابا حلیم اپناچکن حلیم 450 روپے فی کلو اور گائے کے گوشت حلیم کا650 روپے فی کلو میں پیش کرتا ہے۔

کراچی ذائقہ حلیم

Karachi Zaiqa Haleem

جہاں حلیم کا ذکر ہو وہاں کراچی حلیم کا نام نہ آئے ایسا ممکن نہیں ہے، قیام پاکستان سے قبل ہندوستان میں حیدرآباد دکن کی مشہور حلیم کراچی میں آج بھی اپنے اولین معیار کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔کراچی ذائقہ حلیم کے عملے کا کہنا ہے کہ ہم اپنے صارفین کو معیاری اجزاء سے تیار کردہ حلیم پیش کرے ہیں اور حفظان صحت کے اصولوں کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حلیم بنانے کا سلسلہ حیدرآباد ہندوستان سے شروع ہوا اور ہماراحلیم خاص طور پر ہمارے مالک کی نگرانی میں تیار جاتا ہے اور یہ خوش ذائقہ حلیم 100 روپے فی پلیٹ پیش کیا جاتا ہے۔

Related Posts