دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 69 لاکھ 76 ہزار افراد متاثر، 4 لاکھ 2 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 69 لاکھ 76 ہزار افراد متاثر، 4 لاکھ 2 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 69 لاکھ 76 ہزار افراد متاثر، 4 لاکھ 2 ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں69لاکھ 76ہزار افراد متاثر جبکہ 4لاکھ 2ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر69 لاکھ 76 ہزار 45 افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 11 فیصد (4لاکھ2ہزار170) افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ53 ہزار 586فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد31 لاکھ62ہزار 91ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے34لاکھ11ہزار784فراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، روس، اسپین اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں بھارت چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

بھارت کے بعد اٹلی، پیرو اور جرمنی وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  عالمی ادارۂ صحت نے کہا کہ ہندوستان اور دیگر ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھنے کے باوجود توقع سے کم ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر مائک ریان نے گزشتہ روز کہا  کہ نہ صرف ہندوستان میں بلکہ بنگلہ دیش ، پاکستان اور جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک میں جہاں بڑی گنجان آبادی ہے وہاں یہ وباء زیادہ پھیل نہیں سکی  لیکن خطرہ موجود ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا نے ایشیاء میں زیادہ نقصان نہیں کیا۔عالمی ادارہ صحت

Related Posts