اسٹیل ملز ملازمین کو کسی موقع پرتنہا نہیں چھوڑینگے،اے پی ایم ایل سندھ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹیل ملز ملازمین کو کسی موقع پرتنہا نہیں چھوڑینگے،اے پی ایم ایل سندھ
اسٹیل ملز ملازمین کو کسی موقع پرتنہا نہیں چھوڑینگے،اے پی ایم ایل سندھ

کراچی: سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات طاہر حسین سید نے وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو جبری برطرف کرنے کے حوالے سے ہونے والے فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کا مزدور دشمن اقدام ہے، وفاقی حکومت اپنی نااہلی اور ناکامی کی سزا اسٹیل ملز کے مزدوروں کا معاشی قتل کر کے دے رہی ہے۔

وفاقی حکومت نے ملازمین کے مسائل حل کرنے کے بجائے انکی برطرفی کا فیصلہ کرکے سراسر ظلم اور نا انصافی کی ہے،جس کے باعث غریب مزدوروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوجائیں گے۔

آل پاکستان مسلم لیگ کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک میں غربت،مہنگائی اور بے روزگاری بڑھتی جا رہی ہے۔

حکومت کی عوام د شمن پالیسیوں نے عوام کو مشکلات کا شکار کردیا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ہم کسی بھی حال اسٹیل مل ملازمین کو تنہا نہیں چھوڑینگے اور ہر موقع پر ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے مزدور طبقہ پہلے ہی بہت پریشان ہے اس پرانہیں نوکریوں سے فارغ کرکے عوام دشمن حکومت ہونے کا ثبوت دیاجارہاہے۔

Related Posts