جینوا: عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ہندوستان اور دوسرے ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھنے کے باوجود توقع سے کم ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر مائک ریان کا کہنا ہے کہ ایشیاء میں نہ صرف ہندوستان میں بلکہ بنگلہ دیش ، پاکستان اور جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک میں جہاں بڑی گنجان آبادی ہے وہاں یہ وباء پھٹ نہیں سکی ہے لیکن خطرہ موجود ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے چیف سائنسدان سومیا سوامیاتھن کاکہنا ہے کہ ہندوستان کی آبادی 1اعشاریہ 3 بلین ہے اور اس میں دولاکھ کیسزرپورٹ ہوئے ہیں جو بڑے دکھائی دیتے ہیں لیکن اس ملک کے لئے یہ اب بھی معمولی تعداد ہے۔
گذشتہ ماہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد سے پاکستان نے گذشتہ چند ہفتوں میں کورونا وائرس کے کیسزمیں زبردست اضافہ دیکھا گیاہے۔ 1935 اموات کے ساتھ کورونا کے کیسز 93 ہزار سے تجاوز کرگئے ہیں۔
ماہرین نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو روکنے کیلئے مذہبی اجتماعات اور بازاروں پر پابندی کا مشورہ دیا ہے جبکہ کورونا سے بچاؤ کیلئے معاشرتی فاصلے اور دیگر ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا کیسز 93ہزار983 تک پہنچ گئے، مزید 97 اموات