وزیرِ اعظم عمران خان کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے رضاکاروں سے خطاب آج کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم عمران خان کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے رضاکاروں سے خطاب آج کریں گے
وزیرِ اعظم عمران خان کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے رضاکاروں سے خطاب آج کریں گے

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان آج کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن کے دوران مستحقین کی امداد کیلئے تشکیل دی گئی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے رضاکاروں سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق آج شام 5 بجے وزیرِ اعظم عمران خان کورونا ریلیف ٹائیگر فورس سے خطاب کریں گے جبکہ معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار کے مطابق  وزیرِ اعظم  ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کو مزید ذمہ داریاں تفویض کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

معاونِ خصوصی عثمان ڈار کے مطابق کورونا ریلیف ٹائیگر فورس نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے دوران اپنے فرائض تندہی سے سرانجام دئیے جس میں مساجد، یوٹیلیٹی اسٹورز، احساس سینٹرز اور دیگر جگہوں پر سماجی فاصلے کے اہتمام میں مدد دینا شامل ہے۔

عثمان ڈار کے مطابق یوسی کی سطح پر ٹائیگر فورس نے احساس پروگرام کے تحت بے روزگاروں کو مہیا کی جانے والی امداد کیلئے بے روزگار نوجوانوں کی شناخت کے عمل میں بھی مدد کی۔

حکومت نے ایس او پیز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کیلئے ایک مہم کا آغاز کیا تھا جس میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے مارکیٹس اور عوامی مقامات پر سماجی فاصلے سمیت دیگر حفاظتی اقدامات کی پابندی کا جائزہ لیا گیا۔

تمام صوبوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ جو عناصر سماجی فاصلے اور ایس او پیز کی پابندی نہیں کریں گے، انہیں سزا دی جائے گی۔

گزشتہ ہفتے وزیرِ اعظم عمران خان نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی حکومتیں عوام میں کورونا وائرس کے خلاف آگہی بیدار کرنے کیلئے فعال کردار ادا کریں گی تاکہ عوام کو وائرس سے بچایا جاسکے۔ 

Related Posts