جارج کی موت نے منظم نسلی امتیاز کو نمایاں کیا، براک اوباما

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جارج کی موت نے منظم نسلی امتیاز کو نمایاں کیا، براک اوباما
جارج کی موت نے منظم نسلی امتیاز کو نمایاں کیا، براک اوباما

واشنگٹن:امریکہ کے سابق صدر براک اوباما کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جارج فلائیڈ کی موت نے امریکہ میں منظم نسلی امتیاز کو نمایاں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کا نظام بدلنے کے لیے شہری انتظامیہ کے حکام کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

براک اوباما کا کہنا تھا کہ سماج سدھارنے کی تحریکیں ہمیشہ نوجوانوں نے چلائی ہیں اور وہی اس وقت سڑکوں پر ہیں۔ لیکن حالات بدلنے کے لیے انہیں سیاسی طور پر متحرک ہونا ہوگا۔

براک اوباما نے جارج فلائیڈ اور پولیس حراست میں ہلاک دوسرے افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو بات انہیں پرامید بناتی ہے وہ یہ ہے کہ اس احتجاج میں بہت زیادہ نوجوان متحرک ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تاریخی طور پر امریکی معاشرے کی ترقی نوجوانوں کی مرہون منت رہی ہے۔

براک اوباما کا کہنا تھا کہ جب میں دیکھتا ہوں کہ ملک بھر میں نوجوانوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جارہا ہے تو مجھے مایوسی ہوتی ہے لیکن جب ان کا ردعمل دیکھتا ہوں تو امید جاگ جاتی ہے، مجھے احساس ہوتا ہے کہ ملک کے حالات بہتر ہوجائیں گے۔

سابق صدر نے یاد دلایا کہ ان کے دور میں پولیسنگ ٹاسک فورس نے اصلاحات کی سفارشات تیار کی تھیں جو جائزہ لینے کے لیے موجود ہیں۔ بہت سے مئیرز اور کاؤنٹی حکام نے انہیں پڑھا ہے اور ان کی حمایت کی ہے۔ میں ان سب سے کہتا ہوں کہ انھیں پڑھیں اور کمیونٹی کے ساتھ مل کر اصلاحات کریں۔

Related Posts