ایم ایم نیوز کی خبر پر کارروائی،پیمرا نے قادیانیوں کے 7چینلز بند کردیے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pemra to regulate Youtubers and web TV channels

اسلام آباد:ایم ایم نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے پیمرا نے تمام غیر قانونی بغیر لائسنس کے ٹی وی چینلزکی نشریات کو بند کر دیا ہے، ان چینلز میں خاص طور پر قادیانیوں کے سات چینلز  ایک عرصہ دراز سے بغیر لائسنس کے چلائے جا رہے تھے،جن میں قادیانیت کا پرچار کیا جا رہا تھا۔

فخرالدین مغل قادیانی جو پیمرا کا آفیسر ہے آج کل امریکہ میں سیاسی پناہ لیے ہوئے ہے،فخر الدین مغل قادیانی اور چیئرمین پیمرا کی مبینہ ملی بھگت سے یہ تمام چینلز جو اسلام کے منافی فسادی مواد چلا رہے تھے ان کو بند کر دیا گیا ہے۔

فخر الدین مغل قادیانی اور چیئرمین پیمرا کی ملی بھگت کا جب پیمرا آفس میں بھانڈا پھوٹا تو پیمرا آفس میں ذرائع کے مطابق شدید جھگڑا ہوا اور چیئرمین پیمرا نے فخرالدین مغل قادیانی کی طرف داری کرتے ہوئے اس کے خلاف کسی قسم کی کوئی قانونی کارروائی نہ کی بلکہ اس کو چھٹی پر پانچ سال کے لیے امریکہ بھیج دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آج بھی فخرالدین مغل قادیانی پیمرا کا ملازم ہے اور باقاعدہ تنخواہ وصول کر رہا ہے، پیمرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ قادیانیوں کے تمام غیر قانونی چینلز جواب تک بغیر لائسنس کے پرائم لوکیشن پر چلائے جارہے تھے بند کر دیے گئے ہیں اور کوئی بھی کیبل آپریٹر آئندہ قادیانی چینلز کی نشریات کیبل پر نہیں چلا سکتا۔

اگر کسی نے ایسی مذموم حرکت کی تو قانون کے مطابق اس کو سزا دی جائے گی۔واضح رہے کہ ایم ایم نیوز نے 29مئی کو قادیانیوں کے غیر قانونی اور بغیر لائسنس ٹی وی چینلز کی نشاندہی کی تھی اور سب سے پہلے ایم ایم نیوز نے اس سلسلے میں خبر شائع کی تھی۔

Related Posts