حکومت کا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالی بڑی مارکیٹس بند کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt allowed business in Karachi and Hyderabad till 10 pm

اسلام آباد :وفاقی حکومت نے لاک ڈاؤن ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی تمام بڑی مارکیٹوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں کارروائی شروع کردی گئی۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے فیصلوں کے تحت لاک ڈاؤن ایس او پیز کی خلاف ورزی پر آج پاکستان بھر میں بڑی مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موذی وباء سے بچاؤ کیلئے ہمیں ہر حال میں ایس او پیز پر عمل کرنا ہے، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پرآپریشن شروع کردیاگیا ہے۔

پنجاب کے چیف سیکریٹری جواد رفیق ملک کاکہنا ہے کہ لوگوں  کا غیر ذمہ دارانہ رویہ اموات کا باعث بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف ایس او پیز پر عمل کرکے ہی اس وباء کو قابو کیا جاسکتا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے فیصلوں کی روشنی میں پنجاب میں بڑی  مارکیٹس بند رہیں گی۔ صنعتی علاقے ، بازار اور ٹرانسپورٹ قواعد کی پابندی کریں گے اور خلاف ورزیوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں 1 روز کے دوران سب سے زیادہ کیسز ریکارڈ، 85 ہزار264 افراد متاثر

جواد رفیق ملک نے کیمپ آفس میں ایک ہنگامی اجلاس کی صدارت بھی کی جس میں کورونا سے متعلق ایس او پیز کو سختی سے نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی  کرنیوالوں  کیساتھ کسی طرح کی نرمی نہیں برتی جائے گی ۔

Related Posts