تحریکِ انصاف کیلئے جمشید الدین کاکا خیل کی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔شبلی فراز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Government hints at legal action against Ayaz Sadiq

اسلام آباد:  وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و رکنِ اسمبلی جمشید الدین کاکا خیل کی پی ٹی آئی کیلئے خدمات یاد رکھی جائیں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما اور رکنِ صوبائی اسمبلی جمشید الدین کاکا خیل کے انتقال پر بے حد دُکھ اور صدمہ ہے جبکہ ان کے انتقال سے ہم نے ایک ملنسار اور عمدہ اِنسان کھو دیا۔

وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ پارٹی کیلئے رکنِ خیبر پختونخواہ اسمبلی جمشید الدین کاکا خیل کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخواہ سے پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی میاں جمشید الدین کاکاخیل کوروناوائرس کی وجہ سے انتقال کر گئے۔

نوشہرہ کے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ میاں جمشید کئی دنوں سے اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، ان کا  بیٹا میاں عمر کاکاخیل اور بھائی میاں شبیر الدین کاکاخیل کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: میاں جمشید الدین کورونا سے جنگ میں زندگی کی بازی ہار گئے

Related Posts