پاکستان میں کورونا وائرس سے 80 ہزار463 افراد متاثر، 1 ہزار 688 جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے 80 ہزار463 افراد متاثر، 1 ہزار 688 جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس سے 80 ہزار463 افراد متاثر، 1 ہزار 688 جاں بحق

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 80 ہزار 463افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 1 ہزار 688ہو گئی ہے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 4 ہزار 131نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 80 ہزار 463 ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک5 لاکھ95ہزار 344 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد17ہزار370ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ 

سندھ  میں کورونا وائرس کے31 ہزار86، پنجاب میں 29ہزار 489، خیبرپختونخواہ میں 10ہزار 897، بلوچستان میں4ہزار 740، آزاد کشمیر میں 284، گلگت بلتستان میں779 جبکہ اسلام آباد میں 3 ہزار 188 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر49ہزار 852فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ28ہزار 923 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب اور سندھ میں ہوئیں۔ پنجاب میں 570 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں526 افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس کے باعث490، گلگت بلتستان میں 12، اسلام آباد میں34 جبکہ بلوچستان میں 49 افراد جاں بحق ہوئے۔  

یاد رہے کہ اس سے قبل  کورونا وائرس نے اپنا رُخ سیاستدانوں کی طرف کرلیا، پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما مولا بخش چانڈیو بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

پیپلزپارٹی ضلع ملیر کے صدر غلام مرتضیٰ بلوچ کے انتقال کے بعد  گزشتہ روز پارٹی کے مرکزی رہنما مولا بخش چانڈیو کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا  جس کے بعد مولا بخش چانڈیو نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

مزید پڑھیں: پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈ یو بھی کورونا وائرس کا شکار

Related Posts