امریکی گلوکارہ چیریلین عرف چِر نے اعتراف کیا ہے کہ وہ وزیرِ اعظم کی کرکٹ کے زمانے سے مداح رہی ہیں جب عمران خان قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان تھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی گلوکارہ و اداکارہ چیریلین نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان جن دنوں کرکٹ کھیلتے تھے، میں ان کی بہت بڑی فین تھی۔
گلوکارہ چیریلین نے کہا کہ میں سوچتی تھی کہ آپ چہرے سے بے حد مہربان دکھائی دیتے ہیں۔ آپ نے جو مدد کی ہے، اس کیلئے آپ کا بے حد شکریہ۔ آپ نے میرے خواب کو شرمندۂ تعبیر کردیا۔
I was a big fan of you when you played cricket @ImranKhanPTI . I always thought you seemed so kind. Thank you so much for your help. This is a dream come true‼️ @ftwglobal #kaavan
— Cher (@cher) June 1, 2020
ٹوئٹر پر اپنے ایک اور پیغام میں اداکارہ چریلین نے وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے میرے ادارے فری دا وائلڈ (ایف ٹی ڈبلیو) میں میری مدد کی، جس کیلئے میں آپ کی شکرگزار ہوں۔
. @fawadchaudhry
I am so grateful for your understanding and support to FTW @ftwglobal #kaavan— Cher (@cher) June 1, 2020