کوئی پولیس اہلکار کسی شہری سے لفٹ نہ لے۔اسلام آباد پولیس کیلئے حکم نامہ جاری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد پولیس اغوا کاروں کی سرپرستی کرنے لگی، جرائم میں اضافہ
اسلام آباد پولیس اغوا کاروں کی سرپرستی کرنے لگی، جرائم میں اضافہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس کیلئے حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ یونیفارم والا کوئی پولیس کا سپاہی یا آفیسر کسی شہری سے  لفٹ نہ لے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے اپنے افسران اور اہلکاروں کو یونیفارم میں رہتے ہوئے لفٹ لینے سے روک دیا۔حکم نامے کے تحت  وفاقی پولیس اہلکار ڈیوٹی کیلئے گاڑی یا موٹر سائیکل سوار سے لفٹ نہیں مانگ سکے گا۔

شہرِ اقتدار میں پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں ان کی رہائش گاہوں کے قریب لگائی جائیں گی جبکہ شب باشی کی صورت میں منظوری لازمی قرار دی گئی ہے جس کی تحریری منظوری متعلقہ سپر وائزر سے لی جاسکے گی۔

اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس (اے ایس پی) اسلام آباد کی طرف سے گزشتہ روز  جاری کردہ حکم نامے کے مطابق اگر کوئی پولیس اہلکار ان ہدایات پر عملدرآمدمیں کوتاہی کا مرتکب ہوا تو اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ 

Related Posts