اسلام آباد:وطنِ عزیز پاکستان کے شہری کھلے دل کے مالک ہیں جن کی اکثریت اپنا موبائل فون استعمال کیلئے دوسروں کو دینے سے نہیں ہچکچاتی، تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ایسے وسیع القلب افراد کی تعداد 62 فیصد ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں آن لائن سروے کی ویب سائٹ گیلپ پاکستان نے کہا کہ پاکستان میں 62 فیصد لوگ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم دوسروں کو اپنا فون استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔
آن لائن سروے کی ویب سائٹ گیلپ سروے نے کہا کہ زیادہ تر پاکستانی خواتین نے اقرار کیا کہ وہ اپنا فون دوسروں کو استعمال کیلئے دینے سے نہیں ہچکچاتیں جن کی تعداد 73 فیصد ہے جبکہ مرد حضرات کی تعداد اس سے کم ہے۔
گیلپ سروے کے مطابق 58 فیصد پاکستانی مردوں نے اقرار کیا کہ اگر ان سے استعمال کیلئے موبائل فون مانگ لیا جائے تو وہ آسانی سے اسے استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔
A significant majority of mobile phone users in Pakistan (62%) say they allow other people to use their phones. More females (73%) than males (58%) report the same (Gallup & Gilani Pakistan Poll)https://t.co/4jiQLt0jHE pic.twitter.com/gEyPJ9fWwX
— Gallup Pakistan (@GallupPak) June 2, 2020