بہتر یہی ہوگا کہ شاہد آفریدی اور گوتم گھمبیر گلے شکوے ختم کرلیں، وقار یونس

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بہتر یہی ہوگا کہ شاہد آفریدی اور گوتم گھمبیر گلے شکوے ختم کرلیں، وقار یونس
بہتر یہی ہوگا کہ شاہد آفریدی اور گوتم گھمبیر گلے شکوے ختم کرلیں، وقار یونس

کراچی:شاہد آفریدی اور گوتم گھمبیر کی لڑائی میں وقار یونس بھی کود پڑے، قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے شاہد آفریدی اور گوتم گھمبیر کو اہم مشورہ دے دیا۔

وقار یونس نے دونوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کہا ہے کہ محاذ آرائی کا سلسلہ خاصا طویل ہوچکاہے، دونوں سابق کرکٹرز کو سمجھ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جھگڑا ختم کر دینا چاہیے، انہوں نے کہا کہ دونوں کے لئے بہتر یہی ہوگا کہ کسی جگہ پر ملاقات کا اہتمام کرکے گلے شکوے ختم کرلیں۔

واضح رہے کہ 2007 میں کانپور میں کھیلے جانے والے ون ڈے میچ کے دوران آل راؤنڈ رشاہد آفریدی اور انڈین بلے باز گوتم گھمبیر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔

مذکورہ واقعے کے بعد سے اب تک دونوں ایک دوسرے کو میڈیا اورسوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بناتے نظر آتے ہیں، جبکہ چند روز قبل شاہد آفریدی نے دورہ آزاد کشمیر میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کی تو گوتم گھمبیر ایک بار پھر میدان میں آگئے۔

Related Posts