بھارت خطے میں اپنے تمام ہمسایوں کے خلاف جارحیت کا مجرم ہے، سینیٹر شبلی فراز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت خطے میں اپنے تمام ہمسایوں کے خلاف جارحیت کا مجرم ہے، سینیٹر شبلی فراز
بھارت خطے میں اپنے تمام ہمسایوں کے خلاف جارحیت کا مجرم ہے، سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت خطے میں اپنے تمام ہمسایوں کے خلاف جارحیت کا مجرم ہے۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو متعصبانہ اور پرتشدد اقدامات کانشانہ بنانے والی آر ایس ایس -بی جے پی حکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کی مہم شروع کرچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت پاکستانی ہائی کمیشن کو اپنی سفارتی ذمہ داریوں کی انجام دہی سے روکنا اور سفارتی عملے کی گرفتاری وتشدد مذموم اور انتہائی قابل مذمت حرکت ہے۔

اس مہم کا مقصد اپنے جرائم کو چھپانا، اقلیتوں کے خلاف عالمی بدنامی ورسوائی اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں نہتے کشمیریوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی سے توجہ ہٹانا ہے۔عالمی برادری بھارتی اقدامات کا نوٹس لیتے ہوئے سفارتی و عالمی قانون کے منافی رویہ پر بھارت کا محاسبہ کرے۔

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بھارت خطے میں اپنے تمام ہمسایوں کے خلاف جارحیت کا مجرم ہے۔بھارتی شرپسندی اور توسیع پسندانہ سوچ چین جیسے امن اور ترقی پسند دوست ملک کو بھی سرحد پر اپنی فوج لانے پرمجبور کر چکی ہے۔ نیپال کے حوالے سے بھی اسی نوع کی خبریں میڈیا میں آرہی ہیں۔

مسلمہ عالمی تنازعہ جموں و کشمیر پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور عالمی قانون کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں یک طرفہ وغیر قانونی اقدامات بھارت کے خلاف جرائم کی فرد جرم ہے۔

Related Posts