احسن اقبال جعلی بیانیے تراشنے کے بجائے اپنی چوری کا حساب دیں، مراد سعید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں صرف سہولیات کا فقدان ہے،مراد سعید
پاکستانی نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں صرف سہولیات کا فقدان ہے،مراد سعید

اسلام آباد: احسن اقبال کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ احسن اقبال جعلی بیانیے تراشنے کے بجائے اپنی چوری کا حساب دیں۔

مراد سعید نے کہا کہ دیگر کمیشنز کی طرح چینی کمیشن نے بھی احسن اقبال کے ساتھیوں کی وارداتوں سے نقاب ہٹایا، مجرم وزیراعظم وہ تھا جسے عدالت نے ایوانِ وزیراعظم سے نکالا اور جو اولاد سمیت مفرور ہے اور سب کو دھوکے میں رکھ کر ملک سے فرار ہوا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو عدالت نے صادق و امین قرار دیا اور قوم نے ووٹ دیکر وزارت عظمیٰ پر بٹھایا، ہمیں عمران خان پر فخر ہے، اُن کا دامن صاف ہے، عمران خان کی وجہ سے بددیانت وزیراعظم اور اسکے کرپٹ وزیروں کے ڈاکے قوم کے سامنے آ ر ہے ہیں۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ احسن اقبال سزا یافتہ مجرم کو قائد مانتے ہیں اور عوام کو گمراہ کرنے پر یقین رکھتے ہیں، اپنے قائد کی طرح نیب زدہ احسن اقبال اپنی چوری کا حساب دینے کی بجائے جھوٹ پر کمر بستہ ہیں۔

بھائی کے ذریعے قومی خزانے پر ہاتھ صاف کرنے والے احسن اقبال کے پاس اپنی صفائی میں کہنے کو کچھ نہیں، جعلی دانشور جعلی بیانیے تراشنے کی بجائے اپنی چوری کا حساب دیں، مراد سعید

Related Posts