واشنگٹن: امریکا کی معروف گلوکارہ“ٹیلر سوئفٹ“نے امریکا میں سیاہ فام شہری کی ہلاکت پر صدر ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لے لیا، انہوں نے صدر ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
گلو کارہ“ٹیلر سوئفٹ“نے امریکا میں سیاہ فام شخص کی ہلاک کے بعد ملک بھر میں مظاہروں پرٹرمپ کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پوری صدارتی مدت میں سفید فام بالادستی اور نسل پرستی کی آگ بھڑکانے کے بعد آپ تشدد کی دھمکی دینے سے پہلے جھوٹی اخلاقی برتری کا مظاہرہ کرنے کی ہمت رکھتے ہیں تاہم نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں عوام ڈونلڈ ٹرمپ کو مسترد کردیں گے۔
After stoking the fires of white supremacy and racism your entire presidency, you have the nerve to feign moral superiority before threatening violence? ‘When the looting starts the shooting starts’??? We will vote you out in November. @realdonaldtrump
— Taylor Swift (@taylorswift13) May 29, 2020